5 اکتوبر 2010 - 20:30

مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارےمیں ایک بار پھر منفی پروپگينڈا شروع کردیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق امریکی ذرایع نے الزام لگا ہےکہ پاکستان خوشاب کے مقام پر پلوٹونیم کی پیداوار کا ری ایکٹر بنارہاہے۔ جنگ آن لائن کے مطابق ایک امریکی تحقیقی ادارے نے تشویش ظاہرکرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے امریکہ کے لئے نہایت حساس نوعیت کا مسئلہ ہے۔ امریکہ نے تشویش کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے خوشاب میں ری ایکٹر کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے۔ قابل ذکرہے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور پاکستان میں القاعدہ اور طالبان کے اثرورسوخ کا بہانہ بناکر پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110