23 اگست 2010 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ سپاہ کےمیزائل لانچر،سرعت اور طاقت نیز اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہيں۔

فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے پیر کے روز دو جدید میزائل لانچرز کی پروڈکشن لائن کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت کاعمل جاری ہے اور اس میں مزید پیشرفت ہورہی ہے۔بریگیڈیئر جنرل فدوی نے نئی نسل کےمیزائل لانچر ڈوالفقار اورسراج راکٹ لانچرکی خصوصیات بیان کرتےہوئےکہاکہ ان دونوں لانچرزکو میدان جنگ کی پریکٹیکل تھیوری کےمطابق تیارکیاگیاہے اوراب جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران میں علمی کارناموں کی بنیاد پڑچکی ہے ، ملک میں دفاعی مصنوعات مزید تیزی سے تیارکی جائيں گي۔۔۔۔۔۔۔۔

/110