18 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نے کہاہے کہ دنیامیں امریکہ کےفوجی تسلط کادور ختم ہوچکاہے۔

صدراحمدی نژاد نےامریکی جریدےنیویورکرز کوانٹرویودیتےہوئےکہاہے منہ زورطاقتیں اور تسلط پسند،  ملت ایران کےساتھ ٹکرانے کی ہمت نہيں کرسکتیں اور دنیاسےامریکہ کی فوجی ہیبت میں زوال آرہاہے۔صدراحمدی نژاد نےکہاکہ عراق اورافغانستان کےتجربےسےثابت ہوتاہے کہ امریکہ اس علاقے پر اپنی تسلط پسندانہ پالیسیاں مسلط کرنےمیں کامیاب نہيں ہوسکا اور اس کےپاس علاقےسےنکلنےکےسوا کوئي چارہ نہيں ہے۔صدراحمدی نژاد نےکہاکہ اس وقت قوميں اپنےملکوں میں امریکہ کےفوجی اڈوں کی موجودگی سےسخت ناراض ہيں اور ان کاخاتمہ چاہتی ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نےکہاکہ ملت ایران کبھی بھی مقابلہ آرائی کا خیرمقدم نہيں کرتی اور دوستانہ اورمحترمانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔

/110