پیپلزپارٹی کے جیالوں کا جیواور جنگ کے دفاتر کا محاصرہ، پتھراؤ صدر آصف علی زرداری پر جوتا پھینکنے کی خبر نشر کرنے کی پاداش میں جیو نیوز کی کیبل نیٹ ورک پر بندش کے بعد اب جمہوریت کےمتوالے اسی جماعت کے کارکنوں نے جیو نیوز کے دفاتر کا گھیراؤ کرلیا ہے؛ پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھائے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آئی آئی چندریگر روڈ پر جمع ہوکر جیو نیوز کی عمارت کا محاصرہ کرلیا اور پتھراؤ کیا گیاہے۔ کارکن جیو نیوز اور جنگ گروپ کے خلاف شدید نعرے لگارہے ہیں، مزید جیالوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ملک کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ بری طرح بلاک ہوگیا اور دفاتر میں موجود افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ جیو اور جنگ گروپ زرداری حکومت کے غضب کا شکار ،خلیجی اخبار پاکستانی قوم کو صدر آصف علی زرداری پر جوتے پھینکنے کی بریکنگ نیوز کی بہت بھاری قیمت جیو نیوز پر پابندی کی صورت ادا کرنی پڑی، پاکستان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل جیو نیوز اور اس کے اخبارات، جنگ اور دی نیوز کو زرداری حکومت کے غضب کا شکار ہونا پڑا۔ یہ بات خلیجی اخبار’گلف نیوز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ اخبار کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دورہٴ برطانیہ سے قبل بھی اپنے آپ کو میڈیا میں شہہ سرخیوں میں جگہ دی جب پوری قوم ان کے دورے کی مخالفت کر رہی تھی اور دورے کے اختتام پر بھی اپنے آپ کو ہیڈ لائنز میں رکھا جب ایک معمر شخص نے ان پر جوتے پھینکے جو خطا ہوگئے۔ جیو کی بندش تاریخی غلطی ہے،فوری بحال کیا جائے، سی پی جے صحافیوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم دی کمیٹی آف پروٹیکٹ جرنلسٹ نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جیو کی نشریات فوری بحال کرے۔ سی پی جے کے ایشیاء پروگرام کے کوآرڈینیٹر باب ڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے ایسے میں پہلے سے زیادہ نیوز میڈیا کی ضرورت ہے، اس نازک موقع پر دو اہم ترین چینلز کی کیبلز آپریٹر کے ذریعے زبردستی بندش اپنے آپ کو بچانے کی حکومت کی ایک خودغرضانہ کوشش ہے۔ دھابیجی پر جنگ اخبار کے بنڈل لوٹ کر آگ لگا دی گئی کراچی سے ٹھٹہ لے جائے جانے والے جنگ اخبار کے بنڈلز دھابیجی کے قریب جلادیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا۔ یہ افراد ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگا رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع دھابیجی پولیس کو دی گئی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔جیو کی بندش: امریکا میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم کا اظہارمذمت امریکا میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم نے جیو نیوز کی بندش پر احتجاج کرتے ہوئے اس حکومتی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔امریکا میں تنظیم Coalition of Pakistani Journalists کی طرف سے جاری بیان میں صدر زرداری پر جوتا پھینکے جانے کی خبر نشر کرنے پر جیو کی بندش کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں پاکستانی میڈیا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں فوجی حکومتوں نے بھی ایسے اقدامات کیے جن کی صحافیوں کی جانب سے مذمت کی گئی ۔ موجودہ حکومت کو جمہوریت کے سائے میں صحافیوں اورمیڈیا کے حقوق ضبط کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110