18 اکتوبر 2010 - 20:30

ترکی کے شہر استنبول میں ایران ، ترکی اور برازیل کے وزراء خارجہ کےدرمیان سہ فریقی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی  ، ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو اور برازیل کے وزیرخارجہ سلسو آموریم کےدرمیان سہ فریقی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ آج صبح اس اجلاس شرکت کے لئے ترکی پہنچے ہیں اجلاس کے آغاز میں تینوں وزراء خارجہ نے تہران اعلامیہ کی بنیاد پرایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔استنبول برازیل اور ترکی کے وزراء خارجہ نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ایران کا مسّلمہ حق ہے اور ترکی و برازیل ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ آج ترکی کے شہراستنبول میں ایران ، ترکی اور برازیل کے وزراء خارجہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا اور اس اجلاس میں تہران اعلامیہ سے متعلق حالات کےبارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دریں اثناء ارنا کی رپورٹ کےمطابق اس تینوں ملکوں کے وزراء خارجہ ایندھن کےتبادلے کےسلسلےمیں تہران اعلامئے سےمتعلق صورت حال کاجائزہ لینےکےلئے استانبول میں ملاقات کررہےہيں۔تہران میں انیس مئی کوگروپ پندرہ کےچودہویں سربراہی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران ، ترکی اوربرازیل کے صدور کی موجودگی میں تینوں ملکوں کے وزرائےخارجہ نےدس شقوں پرمشتمل ایک اعلامیےپردستخط کئےتھے۔اسلامی جمہوریہ ایران نےہمیشہ تاکید کی ہے کہ تہران اعلامیہ ایٹمی مذاکرات کی بنیاد ہوگا۔ 

........

/110