17 ستمبر 2010 - 19:30

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کیخلاف مقدمہ جیل کے اندرچلایا جائیگا۔

پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو عدالت لے جانے میں سکیورٹی رسک ہے۔ اس لئے ان کے خلاف جیل کے اندر مقدمہ چلایا جائیگا۔ مولانا صوفی محمد کو29 جون کو مالاکنڈ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کرنا تھا تاہم سکیورٹی کے پیش نظر پیش نہیں کیا جاسکا۔ مالاکنڈ آپریشن کے بعد صوفی محمد کو پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا جو اس وقت سینٹرل جیل پشاور میں قید ہے۔ 

..........

/110