العالم کی رپورٹ کے مطابق امینسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ ایسے ثبوت وشواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتاہے کہ امریکہ نے جنوبی یمن میں عام شہریوں کو کلسٹربموں سے نشانہ بنایا تھا۔ یادرہے امریکی جارحیت میں پچاس سے زائد عام شہری مارے گئے تھے جنمیں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ امنسٹی انٹرنیشنل نے تصویریں شایع کرکے کہا ہے کہ یہ تصویریں جنوبی یمن کی ہیں جنمیں کلسٹر بموں کی حامل امریکی میزائل کے ٹکڑےدیکھے جاسکتے ہیں۔ یادرہے امریکہ نے یمن کے ساتھ ملکر گذشتہ دسمبر میں جنوبی یمن میں نہتے عوام پرحملے کئےتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110