17 ستمبر 2010 - 19:30

انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ایران کے بحری جہازوں کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو ایران اپنے مفادات کا دفاع کرنے کے لئے ہر ممکنہ کاروائی کا حق اپنے لئے محفوظ رکھے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے صہیونی ریاست میں ایران کو دھمکیاں دینے کی جرائت تک نہیں ہے ۔بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کی طرف سے بیان بازی کا مقصد صرف رائے عامہ کی توجہ ہٹانے اور اپنے اوپر پڑنے والے عالمی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے نے کہا کہ صہیونی ریاست اس وقت داخلی سطح پر بھی سخت دباؤ میں ہے اور کاروان آزادی پر وحشیانہ حملے کا ارتکاب کرنے کے بعد بری طرح بین الاقوامی دباؤ میں ہے چنانچہ صہیونی حکام اپنے بعض نفسیاتی اقدامات کے ذریعے موضوع کو منحرف کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔ وزیردفاع نے ایرانی بحری جہازوں کی ممکنہ تلاشی کے اقدام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات محض چند ایک ملکوں نے کی ہے اور یقینی طور پر جو ممالک علاقائي اور بین الاقوامی سلامتی کو اہمیت دیتے ہیں وہ اس طرح کی باتوں پر دھیان نہيں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ایران کے بحری جہازوں کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو ایران اپنے مفادات کا دفاع کرنے کے لئے ہر ممکنہ کاروائی کا حق اپنے لئے محفوظ رکھے گا۔......../110