العربیہ ٹی وی کے نمائندے نے عینی شاہدوں کے حوالے سے بتایا کہ یمنی فوج کے ایک حاضر سروس کرنل الشائف کو القاعدہ کے مسلح جنگجووں نے مارب شہر اور تیل صاف کرنے والی ریفائینریز کو ملانے والی شاہراہ پر خود کار اسلحے سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ اس قاتلانہ حملے میں کرنل الشائف کے ہمراہ سفر کرنے والے انٹلیجنس یونٹ کے اعلی افسر میجر محمد صالح الجوفی بھی شدید زخمی ہوئے۔ انہیں مقامی اہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کرا دیا گیا ہے۔مارب پریس نامی ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے نامعلوم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے جنگجو علاقے کو کمان کرنے والے کرنل محمد علی المقدشی کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن کرنل الشائف کی گاڑی اصل ہدف سے پہلے جنگجووں کی فائرنگ کا شکار ہو گئی۔
.........
/110