26 نومبر 2026 - 16:44
عمار حکیم: ایرانی قوم کی استقامت قابلِ تحسین ہے

عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی ثابت قدمی قابلِ تحسین ہے اور اصلاح و تبدیلی کا راستہ قربانی اور ایثار سے ہو کر گزرتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اہلِ بیت(ع) ابنا کے مطابق، عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے صوبہ میسان میں آل ازیرج قبیلے کے شیوخ اور عمائدین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران عراق کو درپیش چیلنجوں سے عبور حاصل کرنے کے لیے سماجی روابط، داخلی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عمار حکیم نے خطے کی حالیہ صورتِ حال اور ایرانی قوم کی مزاحمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایرانی قوم کی ثابت قدمی قابلِ تحسین ہے اور اصلاح و تبدیلی کا راستہ قربانی اور ایثار سے آگے بڑھتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ عراق بھی موجودہ چیلنجوں سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر پوری قوت کے ساتھ گامزن رہے گا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha