25 نومبر 2026 - 09:56
یمن کا سعودی عرب سے اپنے علاقے میں اسلحہ بھیجنا بند کرنے کا مطالبہ

یمن کے نائب وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس ملک میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی ترسیل مسلسل جاری ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،یمن کے نائب وزیر خارجہ عبدالواحد ابوراس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط میں سعودی عرب سے یمن کی سرزمین پر اسلحہ بھیجنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی مسلسل ترسیل پر خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی حکومت نے اپنی جارحیت کے آغاز سے ہی جنگ کو طول دینے اور یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مقصد سے مسلح گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے حال ہی میں ایسے گودام دریافت کیے ہیں جن میں سعودی عرب کی جانب سے بھیجے گئے فوجی سازوسامان کی بڑی مقدار موجود تھی۔ تاہم، یہ دریافتیں مجموعی طور پر بھیجی جانے والی کھیپوں کے صرف ایک چھوٹے سے حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha