اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واشنگٹن کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا:
’’امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اس قدر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ عملی طور پر وہ کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے کو مفلوج کر رہا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ انتہائی بے شرمی ہے۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) ممکن ہے اپنی سرگرمیاں معطل کرنے اور اپنے بنیادی پروگراموں کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائے۔
آپ کا تبصرہ