اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سما ٹیلی گرام چینل نے عبرانی اخبار ہارٹز کے حوالے سے لکھا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے 23 فعال فوجیوں اور افسران نے خودکشی کی ہے۔ یہ گزشتہ 16 برس کے دوران اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ہارٹز نے مزید بتایا ہے کہ رواں سال جنگ کے دوران ریزرو اور غیر فعال فوجی دستوں میں شامل کم از کم 17 اہلکاروں نے بھی خودکشی کی ہے۔
اس کے علاوہ رواں سال پولیس کے پانچ اہلکاروں نے بھی خودکشی کی، جبکہ اسرائیلی وزارتِ دفاع (وزارتِ جنگ) کے بحالی کے شعبے میں زیرِ علاج مریضوں میں خودکشی کے چھ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
یہ اعداد و شمار اسرائیل کے سکیورٹی نظام میں خودکشی کے واقعات میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ رجحان 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے مزید بڑھا ہے۔
آپ کا تبصرہ