19 نومبر 2026 - 15:38
ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے پیش نظر اسرائیلی فوج ہائی الرٹ؛ امریکی سینٹکام کمانڈر کا دورۂ مقبوضہ فلسطین

صیہونی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیلی فوج ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے پیش نظر مکمل ہائی الرٹ ہے اور فوجی کارروائی کے حوالے سے صیہونی حکام کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ بریڈ کوپر بدھ کے روز صیہونی حکام سے ملاقات کے لیے مقبوضہ فلسطین پہنچے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق، کوپر نے اپنے اس دورے کے دوران اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر اور صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن ہوفمین سے ملاقات اور مشاورت کی۔

اس صیہونی میڈیا نے فوجی اور سکیورٹی حکام کے ساتھ کوپر کی ملاقات کے بارے میں لکھا کہ ’’یہ ملاقات ممکنہ طور پر دوبارہ شروع ہونے والی دشمنی سے پہلے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔‘‘

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کے خدشے کے پیش نظر مکمل ہائی الرٹ ہے، جبکہ اسرائیل کی عبوری کابینہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی منتظر ہے۔

یدیعوت آحارونوت نے اپنے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’’موساد کا سربراہ ایران کی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کے جواب میں فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا بھرپور حامی ہے، جبکہ دیگر اعلیٰ حکام کا خیال ہے کہ فی الحال کسی فوجی آپریشن کی فوری ضرورت نہیں ہے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق، کوپر اپنے دورۂ مغربی ایشیا کے اگلے مرحلے میں 36 فوجی مشیروں کے ہمراہ سعودی عرب بھی جائیں گے، جہاں وہ اس ملک کے فضائی دفاعی نظام کا جائزہ لیں گے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha