بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ ایران کے جنوبی صوبے بندرعباس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کے مشرق کی فضائی حدود میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو ملک کے جنوب مشرق میں تعینات فوج کی فضائی دفاعی فورس کے مربوط ملکی نظام کی فائرنگ سے، شناخت کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ فوجی اور تزویراتی لحاظ سے اہم ہے؛ کیونکہ MQ-9 فیملی کے ڈرونز انتہائی جدید جاسوسی اور نگرانی کے آلات سے لیس ہیں اور معلوماتی مشنز اور حساس علاقوں کی نگرانی کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج نے اب تک کم از کم 57 MQ-9 ڈرونز گرا دیئے ہیں اور یوں، موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکہ کا MQ-9 ڈرونز کا کم از کم 25 فیصد حصہ ایران کے ہاتھوں تباہ ہو چکا ہے، اور
تیسرا نکتہ یہ ہے کہ نیٹ سرچ کے مطابق MQ-9 ڈرونز کی قیمت تین کروڑ 40 لاکھ، پانچ کروڑ، اور 10 کروڑ 50 لاکھ تک بتائی گئی ہے۔
بہرحال اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلامیے میں ایک قابل توجہ نکتہ مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کا کردار ہے؛ ایسا معاملہ جو فضائی اہداف کی شناخت، ان کا مقابلہ اور انہیں تباہ کرنے کے نظاموں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت کو عیاں کرتا ہے۔
دوسری جانب، نشانہ لگنے کے لمحے سے منسوب تصاویر نے تصویری سینسر سے لیس دفاعی میزائلوں اور ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ قائم-118 خاندان کے میزآئلوں کے استعمال کے بارے میں قیاس آرائیاں پیدا کی ہیں؛ تاہم ابھی سرکاری طور پر استعمال شدہ میزائل کی قسم کی تصدیق نہیں ہوئی۔
اس کارروائی کی اہمیت اس وقت مزید واضح ہوتی ہے جب خطے کی سلامتی کے توازن میں آبنائے ہرمز کی اسٹراٹیجک حیثیت پر غور کیا جائے۔ یہ آبی گذرگاہ دنیا کی توانائی کی منتقلی کے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے اور اس کے دائرے میں فوجی پیش رفت وسیع پیمانے پر عالمی اثرات مرتب کرتی ہے۔
مجموعی طور پر، جدید ہتھیاروں سے ایم کی-9 ڈرونز کی مسلسل تباہی ایران کے مقامی ساختہ نظاموں کی ـ نئے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے - کی صلاحیت کو بھی عیاں کرتی ہے؛ ایسی صلاحیت جو ملک کی فضائی حدود کے تحفظ اور ایران کے حساس جنوبی علاقوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نئے فضائی خطرات ڈرونز اور مختلف النوع لڑاکا اور بمبار طیاروں کی شکل میں پیدا ہو سکتا ہے اور لگتا ہے کہ نئے ایرانی دفاعی نظام کی وجہ سے، دشمن کو ممکنہ اگلی جنگ میں کافی ساری حیرت انگیزیوں کا انتظار کرنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ