11 نومبر 2026 - 10:34
ایران نے ارجنٹائن کی فضائیہ اور بحریہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کی فضائیہ اور بحریہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے جاری کردہ ایک بیان میں ارجنٹائن کی فضائیہ اور بحریہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ارجنٹائن کی حکومت نے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے برخلاف ایک معاندانہ اقدام کرتے ہوئے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو دہشت گرد ادارہ قرار دیا ہے، حالانکہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری مسلح افواج کا ایک اہم جزو ہے۔

بیان کے مطابق، ایران نے اصولِ اقدام بالمثل اور ۲۰۱۹ء میں منظور کیے گئے قانون ’’امریکہ کی جانب سے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے خلاف جوابی اقدامات‘‘ کے تحت ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو مذکورہ قانون اور اس کی دفعات کے دائرے میں شامل کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے۔

اس قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ تمام ممالک جو کسی بھی طریقے سے سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کی پیروی یا حمایت کریں گے، ان کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کے تمام نتائج اور اثرات کی ذمہ داری ارجنٹائن کی حکومت پر عائد ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha