بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ہفتۂ ایرواسپیس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سپاہ کی ایرواسپیس فورس نے تیسری مسلط جنگ میں 260 سے زیادہ دشمن طیاروں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔

دوسرا حصہ:
یہ رپورٹ مجموعی طور پر 5 اکتوبر تک 81 ہوائی جہازوں پر محیط پر رہی ہے جبکہ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اعداد و شمار جامع نہیں ہے بلکہ وزارت جنگ کی شائع کردہ معلومات سے مطابقت رکھتی ہے؛ اور اب تک امریکیوں کے نقصانات کے حقیقی اعداد و شمار نہ صرف ـ اس جنگ میں بلکہ کسی بھی دوسری ـ جنگ میں کبھی بھی واضح اور کھلے عام بیان نہیں کئے گئے ہیں اور یقینی امر ہے وزارت جنگ شدت سے سنسرشپ کی پالیسی پر کاربند ہے۔

اس اثناء میں، ایران کے حملے اس لحاظ سے بہت اہم ہیں کہ ان کے اہداف میں میں معاون ساز و سامان بھی شامل ہے۔

ایران کی مسلح افواج نے مشن کے لئے حاضر، اور اڈوں پر تعینات امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچایا، فضا میں ایندھن بھرنے والے طیاروں اور ابتدائی انتباہ والے جاسوسی طیاروں کو نقصان پہنچایا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے جواب کا دائرہ امریکی فضائی آپریشن کے مختلف اجزاء تک پر محیط رہا ہے اور رہے گا؛ ایسے اجزاء جن کی تیاری، حملے کی انجام دہی، پروازوں کی معاونت اور فضائی موجودگی کے امتداد میں کردار ادا کرتی ہے۔

امریکہ کے لئے جنگ کا اربوں ڈالر کا بل
جنگ کے مالی پہلوؤں کی عکاسی کانگریس کے بجٹ آفس کی رپورٹ میں بھی ہوئی ہے۔ اس ادارے نے یکم اگست تک امریکی وزارت جنگ کے لئے جنگ کی لاگت 38.1 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے؛ ایسی رقم جو آپریشن، معاونت اور ساز و سامان و گولہ بارود کی تبدیلی کے اخراجات پر مشتمل ہے۔

اس تخمینے میں، استعمال شدہ گولہ بارود کی تبدیلی پر 21.7 ارب ڈالر لاگت آئی ہے جس میں سے 13.1 ارب ڈالر میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز سے متعلق ہیں۔
پرواز کے اوقات بڑھانے کی لاگت بھی 10.4 ارب ڈالر بتائی گئی ہے اور ضائع شدہ ساز و سامان کی تبدیلی کا تخمینہ، فنڈنگ کے طریقے کے لحاظ سے، 1.9 سے 3.3 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ