9 نومبر 2026 - 20:49
عراقی وزیرِاعظم کی تہران آمد، صدر پزشکیان اور قالیباف سے اہم ملاقاتیں

عراق کے وزیرِاعظم علی الزیدی کے حالیہ دورۂ تہران کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ انہوں نے اس دورے کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقاتیں کیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی وزیرِاعظم کے ہمراہ اس دورے میں حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض اور بدر تنظیم کے کمانڈر ہادی العامری بھی موجود تھے۔

علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مغربی ایشیا کے امور میں ان کے نمائندے ٹام باراک سے گفتگو کے بعد ایران کا دورہ کیا تھا۔

تاہم ذرائع کی اطلاعات کے مطابق، الزیدی کو اس دورے میں کوئی ایسا نتیجہ حاصل نہیں ہوا جو امریکی حکام کی خواہشات کے مطابق ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha