2 نومبر 2026 - 11:45
عراقچی اور ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال

عشق آباد: ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر 2 نومبر کی صبح ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ و وزیرِ خارجہ رشید مردوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں تہران اور عشق آباد کے تعلقات کی تازہ ترین صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے موجودہ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترکمانستان کے وزیرِ خارجہ رشید مردوف نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے تاریخی قرب کو مستقبل میں تعلقات کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ترکمانستان کی آزادی کے آغاز سے، گزشتہ 35 برسوں کے دوران، ایران کے ساتھ تجارتی، سیاسی اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مسلسل فروغ پاتے رہے ہیں۔

انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ترکمانستان کے ساتھ ایران کے تعاون کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیرِ خارجہ ایک روزہ دورے پر ترکمانستان کے حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے اس ملک کے دارالحکومت عشق آباد پہنچے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha