17 جولائی 2010 - 19:30

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کے مناسبت سے ھندوستان کے مشہور شیعہ نشین شہر لکھنؤ کے حوزات علمیہ، ثقافتی ومذھبی ادارہ میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہے ،

حوزہ علمیہ جامعة التبلیغ مصاحب گنج میں خمسہ مجالس کا انعقاد 14 سے 18 مئی کیا گیا ہے جس میں ‏مختلف علماء و ذاکرین مجلس کو خطاب کر رہے ہیں ۔حوزہ علمیہ جامعہ ناظمیہ میں 'ماتم بنت رسول (ص)' کے عنوان سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی شہزادیٔ کونین حضرت فاطمۃ الزہرا کی شہادت کے پرملال موقع پرسہ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے پہلی جمادی الثانی سے تین جمادی الثانی تک روزانہ 8 بجے شب میں مجالس منعقد ہور ہیں ہیں۔اس حوزہ علمیہ کی پہلی مجلس مولانا ظہیر عباس صاحب استاد جامعہ ناظمیہ خطاب کریں گے اور 2 جمادی الثانی کی مجلس کو پرنسپل جامعہ ناظمیہ مولانا فرید الحسن صاحب خطاب کریں گے اور آخری 3 جمادی الثانی کی آخری مجلس کو مولانا سید اختر حسن رضوی (مقیم حال افریقہ) خطاب فرمأیں گے۔مولانا محمد میاں عابدی کے زیر اہتمام تنظیم جعفری کی جانب سےچھوٹے امام باڑے میں تین روزہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے 16 و17 مئی کو 8 بجے شب مجلس ہو گی جس کو مولانا عابد بلگرامی صاحب خطاب فرمأیں گے۔یوم شہادت 18 مئی کو شام 5 بجے کی مجلس کو مالانا عابد بلگرامی صاحب خطاب کریں گے، الوداعی مجلس کو مولانا محمد میاں عابدی خطاب کریں گے، الوداعی مجلس کے بعد شہر کی انجمن نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی، شب 10 بجے خواتین کی مجلس ہو گی جسکو محترمہ رباب زیدی خطاب فر ما ٔیں گی۔مولانا مناظر حسین نقوی کے زیر اہتمام الجواد فاؤ نڈیشن کی جانب سے بنت رسول کا غم کے عنوان سے شب شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ص) 2 جمادی الثانی کو درگاہ حضرت عباس (ع) میں 9 بجے شب میں مجلس ہو گی جسکو امام جمعہ لکھنٔو حجةالاسلام مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب خطاب کریں گے مجلس کے بعد شہر کی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتی ہؤی شبیہ روضۂ فاطمین تک جائیں گی، الوداعی مجلس روضہ فاطمین میں ہو گی جس کو مولانا عازم حسین سیتھلی خطاب کریں گے۔ایام عزأے فاطمیہ کے عنوان سے 16 سے 21 مئی تک مختلف امام بارگاہون اور مساجد میں الجواد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں مختلف علماء و ذاکرین مجالس کو خطاب کریں گے، 21 مئی کو بعد نماز جمعہ مسجد آصفی میں مجلس کو امام جمعہ حجة الاسلام مولانا سید کلب جواد صاحب خطاب کریں گے ۔مسجد مفتی اعظم چاہ کنکر میں 'بنت رسول کا ماتم' کے عنوان سے تین روزہ مجالس و ماتم کا اہتمام کیا گیا۔ پہلی سے تین جمادی الثانی روزانہ بعد نماز مغرب مجلس منعقد ہوگی، جس میں پہلی مجلس کواستاذ جامعہ ناظمیہ مولانا ظہیر عباس صاحب، دوسری مجلس مولانا سید محمد جابر جوراسی ایڈیٹر ماہنامہ اصلاح اور آخری مجلس کو مولانا سید قنبر علی رضوی (راءے بریلی) خطاب فرما ٔیں گے، بعد مجلس انجمنہائے ماتمی نوحہ خوانی وسینہ زنی کرے گی۔جامعة الزہرا مفتی گنج میں ذکر زہرا (ص) کے عنوان سے تین روزہ خواتین کی مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔2سے 4 جمادی الثانی روزانہ سہ پہر 3 بجے مجلس منعقد ہو گی۔ جس میں محترمہ زینب فاطمہ، محتر مہ کنیز مہدی زیدی معلمہ جامعة الزہراء، پرنسپل جامعة الزہراء محتر مہ رباب زیدی مجالس کو خطاب کریں گی۔تنظیم ولی العصر کی جانب سے پہلی جمادی الثانی کو درگاہ حضرت عباس (ع) میں بسلسلہ شہادت بنت رسول (ص) مجلس عزا کا انعقاد 8 بجے کیا شب گیا ہے مجلس کو جناب کامران حیدر حیدر آبادی خطاب کریں گے ۔المؤمل کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے مؤمل ہال سرفراز گنج میں پہلی جمادی الثانی کو بہ سلسلہ شہادت حضرت زہرا(ص) 8 بجے شب ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جس کو مولانا موسی رضا صاحب خطاب کریں گے۔کربلا دیانت الدولہ کاظمین میں 17 مئی کو شب9 بجے مجلس کو مولانا صدف جونپوری خطاب کریں گے۔ اس کے بعد شب 12 بجے زنانی مجلس ہو گی جس کو محتر مہ نگار فاطمہ خطاب کریں گی مجلس کے بعد تابوت اٹھے گا یہ تابو قدیم تابوت ہے جو تقریبا سو سال سے اٹھ رہا ہے اور تیسری کا تابوت کے نام سے مشہور ہے۔روضٔہ زینبیہ میں ثانٔی زہرا(ص) کمیٹی کی جانب سے بہ سلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا وحضرت زینب سلام اللہ علیہا سالانہ مجالس 16 سے 22 مئی تک منعقد ہونگی جس میں شہر و بیرون شہر کے علماء کرام، ذاکرین اور مرثیہ خوان مجالس کو خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152