اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے بڑھکیں مارتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایسے قواعد وضع کیے ہیں جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ بدل دیا ہے۔
نیتن یاہو نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے تعاون سے ہم ایران کے خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم انتخابات کے حقیقی نتائج کے منتظر ہیں، اور نتیجہ واضح ہو جائے گا کہ لیکوڈ اسرائیل کی سب سے بڑی جماعت ہے۔
اس نے دعویٰ کیا کہ دائیں بازو کے کیمپ کو واضح اور مؤثر اکثریت حاصل ہے، ہمارے پاس فیصلہ کن اکثریت موجود ہے اور ہمیں ایک مضبوط حکومت تشکیل دینی چاہیے۔
نیتن یاہو نے ان صیہونیوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اسے ووٹ دیا تھا۔
اس نے کہا کہ عرب فہرستوں پر مبنی، نہ کہ صیہونی جماعتوں پر مشتمل حکومت بنا کر اسرائیل کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، بلکہ ہمیں ایک مضبوط دائیں بازو کی حکومت تشکیل دینی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ