اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد مخبر نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے رہنماؤں کی دھمکی آمیز بیانات کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ اور دھمکیاں طاقت سے زیادہ ان کی بے بسی کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمن کی کمزوریوں سے آگاہ ہے اور میدانِ جنگ میں اچانک اقدامات کے ساتھ ساتھ تیل اور توانائی کے وسائل کو بطور دباؤ استعمال کرنا علاقائی مساوات کو تبدیل کرسکتا ہے۔
محمد مخبر نے مزید کہا:’’اس خطے میں وہی قوم باقی رہے گی جو ہزاروں سال سے یہاں آباد ہے، جبکہ صہیونی حکومت صرف اپنے ’نہ ہونے‘ کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ