24 اکتوبر 2026 - 08:47
اسرائیلی فوج نے کمی پوری کرنے کے لئے عورتوں کا سہارا لیا!

حنظلہ سائبر گروپ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بہت سے ریزرو دستوں کے سروس سے انکار کے بعد، اسرائیلی کمانڈروں نے ایک ہنگامی اجلاس میں خواتین فوجیوں کو کمی پوری کرنے کے لئے استعمال کرنے کے منصوبے پر غور کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حنظلہ سائبر گروپ نے ایک پیغام میں بتایا کہ اس گروپ کے لئے اسرائیلی فوج کے سینئر افسران کی بھیجی ہوئی دستاویزات اور خفیہ آڈیو فائلوں کی بنیاد پر، اسرائیل فوجی نفری کی قلت پوری کرنے کے لئے ایک نیا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔

حنظلہ نے مزید کہا کہ ان دستاویزات کے مطابق، اسرائیلی فوج کے کمانڈروں نے، وسیع پیمانے پر ریزرو دستوں کے سروس سے انکار کی وجہ سے، ایک ہنگامی اجلاس میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کام فوراً خواتین اسرائیلی فوجیوں کے سپرد کیا جائے۔

حنظلہ نے زور دیا کہ اسے تمام حرکات و سکنات اور اجلاسوں کی مکمل خبر ہے اور ان دستاویزات کی موجودگی میں وہ اسرائیلی کمانڈروں اور افسران کے راستوں کو اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں سے بھی زیادہ درست طریقے سے جانتا ہے۔

اس سائبر گروپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو محورِ مقاومت نئے محاذ کھولنے اور بڑے حیران کن اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

حنظلہ نے آخر میں اسرائیلی فوج کے افسران اور کمانڈروں سے کہا کہ وہ اپنی اہم معلومات حنظلہ کے ای میل کے ذریعے بھیجتے رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha