20 اکتوبر 2026 - 10:15
عراقچی: ایران اور روس کے درمیان تعاون پہلے کبھی اتنا قریبی نہیں رہا

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون تاریخی طور پر اس قدر قریبی کبھی نہیں رہا جتنا آج ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے تہران میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کی میزبانی کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر بروقت گفتگو ہوئی۔

عراقچی نے بتایا کہ بات چیت میں یورپ سے لے کر مغربی ایشیا تک کے متعدد معاملات زیرِ بحث آئے، جن میں لبنان، فلسطین، یوکرین اور یمن کی صورت حال بھی شامل تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، ملاقات میں اقتصادی اور جوہری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

عراقچی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کی تاریخ میں دونوں ممالک کے تعلقات کبھی بھی ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha