18 اکتوبر 2026 - 18:24
شیئرہولڈرز کو یمن کا انتباہ؛ حصص فروخت کرو، / آرامکو کی تنصیبات پر بڑے حملوں کا امکان 

یمن کی مسلح افواج نے سعودی آرامکو تیل کمپنی کے حصہ داروں (shareholders) کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس کمپنی میں اپن حصص کو فوری طور پر فروخت کریں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی؛ ناظرین نے اس انتباہ کو یمنیوں کی طرف سے آرامکو پر فیصلہ ضرب لگانے کا ضمنی اعلان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے عوام کو تنبیہ کرتے ہوئے ظاہراً تیل کی عظیم سعودی کمپنی پر آرامکو پر کاری ضربیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمن کے ایک فوجی ذریعے نے آج اتوار کو سعودی عرب کے ملازمین، کارکنوں اور شہریوں کو ملک کی تیل تنصیبات کے قریب جانے سے خبردار کیا۔

اس ذریعے نے کہا کہ "مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی فضائی حدود کے سوا"، سعودی عرب کی فضائی حدود غیر محفوظ ہیں اور یمن کی مسلح افواج نے یہ اعلان کرکے سعودی اور بیرونی ایئرلائنز کمپنیوں پر حجت تمام کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی تنبیہ کی: ہم آرامکو کمپنی کے حصہ داروں (یا شیئرہولڈرز) کو مشورہ دیتے ہیں کہ دیر ہونے سے پہلے ہی اپنے حصص فروخت کریں۔

سعودی عرب کے مشرق میں واقع الظہران میں واقع آرامکو کا مرکزی دفتر گذشتہ منگل کو انصار اللہ اور یمنی افواج کے میزائل حملوں میں بری طرح متاثر ہوا اور آگ اس عمارت کی کئی منزلوں تک پھیل گئی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ایک بیلسٹک میزائل الظہران میں آرامکو کے مرکزی دفتر کے کمپلیکس پر لگا اور اس کمپلیکس کے ایک دفتری ٹاور کی تین بالائی منزلیں متاثر ہوئیں۔

الظہران کمپلیکس صرف ایک دفتری ٹاور نہیں ہے، بلکہ آرامکو کمپنی کے مرکزی آپریشنز کا مرکز سمجھا جاتا ہے؛ ایک دھڑکتا ہوا دل جو خشکی اور سمندری تیل کے پلیٹ فارمز، ملک گیر پائپ لائنوں، ریفائنریوں اور تیل کی برآمدی ٹرمینلز کے وسیع نیٹ ورک کی نگرانی کرتا ہے۔

ہماری خبروں اور مواد تک مستقل رسائی کے لیے، آپ فارس نیوز ایجنسی کی تازہ ترین ایپلیکیشن یہاں سے اور «کافہ بازار» اور «مایکت» اسٹورز سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha