بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (سپاہ بحریہ) کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے منگل کی رات ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا:
• آج ہم خدا کے فضل و توفیق اور سپاہ کی بحریہ کے مجاہدوں کے بدولت، خبیث دشمنوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
• آج امریکی فوج اسمگل شدہ ایندھن اور ایندھن اسمگلرز کے ایک بے کار محافظ دستے تک محدود ہو گئی ہے اور مجبور ہے کہ آبنائے کی فضا میں ایف-35، ایف-16، ایف-18 لڑاکا طیاروں اور جاسوس ڈرونز کی مہنگی تعیناتی کے ذریعے تیل اسمگل کرنے والے چند ٹینکروں کو بجھی ہوئی بتیوں کے ساتھ چوری چپکے باہر نکالے؛ ایسا عمل جس نے ان کے لئے تیل کی ہر بیرل کی منتقلی کی لاگت 150 ڈالر تک بڑھا دی ہے۔
• ہم نے اپنی کچھ تدبیری (Tactical) کمزوریوں کو دور کر کے انہیں طاقت میں بدل دیا ہے۔
• اگر امریکی یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے یا بند، تو انہیں آنا چاہئے، میدان میں اترنا چاہئے، اور دیکھنا چاہئے کہ آبنائے ہرمز کو کون کنٹرول کرتا ہے۔
• آج امریکہ اپنے 7 بیڑوں کے ساتھ ایندھن اسمگلر بن گیا ہے، امریکہ کے 13 ارب ڈالر کے بحری جہاز بے کار ہو گئے ہیں اور آبنائے ہرمز سے 700 سے 800 کلومیٹر کے فاصلے تک پسپا ہو گئے ہیں اور آبنائے کے قریب آنے کی جرأت نہیں رکھتے۔ یہ بحری جہاز ایک دور افتادہ اور بے کار ہوائی اڈوں کی حیثیت اختیار کئے ہوئے ہیں۔
• ہم منتظر ہیں کہ امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز کے داخلی راستے کے قریب آئیں تاکہ ہم انہیں غرق کر دیں؛ ہم ان کے آنے کے لئے لمحے گن رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں۔
• ہم نے جارح بحری جہازوں کی سزا کی صرف ایک دو مثالیں دکھائی ہیں، امریکیوں اور خطے میں ان کے ساتھیوں نے ایک میڈیا خاموشی پیدا کر دی ہے تاکہ دنیا کے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو سزا دی جاتی ہے؛ اسی لئے ہم نے خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کی سزا کے دو نمونوں کے ثبوت پیش کی ہیں۔
• خلیج فارس اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر اور چوبیس گھنٹے سپاہ کی بحریہ کے زیر نگرانی اور زیر اختیار ہیں اور بحیرہ عمان کو بھی اسلامی جمہوریہ کی فوج میں ہمارے بھائی کنٹرول کرتے ہیں یعنی محاصرہ بحیرہ عمان سے باہر ہے اور بحیرہ عمان میں ہے اور ملک کی آبی سرحدوں کو بے مثال سیکیورٹی حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ