27 اکتوبر 2026 - 11:19
یمنی رہنما کا ٹرمپ کی نفرت انگیز بیان بازی پر ردعمل 

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن عبدالعزیز بن حبتور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات اور بعض ممالک کی توہین پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی گفتگو نسل پرستانہ اور نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، تاہم یمنی قوم تحقیر کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بن حبتور نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے بعض ممالک اور ان کی قوموں کو ’’گندا‘‘ قرار دینا محض انتخابی مہم کے دوران زبان سے نکل جانے والی بات نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی نسل پرستانہ اور نوآبادیاتی سوچ کا اظہار ہے جو دوسرے ممالک کو برتری جتانے اور ان پر تسلط قائم کرنے کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن، لیبیا، صومالیہ اور ہیٹی ایسے ممالک ہیں جن کی اپنی تاریخ، تہذیب اور عزت و وقار ہے۔ ان ممالک کے عوام نے تسلط پسندانہ پالیسیوں اور ان مداخلتوں کی بھاری قیمت چکائی ہے جن کا براہِ راست ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔

بن حبتور نے ٹرمپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو شخص دہشت گردی اور افراتفری کی بات کرتا ہے، اسے پہلے ان ممالک میں بحران پیدا کرنے، ان کے وسائل لوٹنے اور عدم استحکام کو ہوا دینے کے حوالے سے اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمنی قوم آج استکباری طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے اور اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور عزت و وقار کی مستحق ہے۔ یمنی سرزمین توہین اور تحقیر کے سامنے کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha