اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقچی نے مذاکرات کی تازہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ مذاکراتی عمل بدستور جاری ہے اور ثالثوں کے ذریعے فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنا ’’سات روزہ منصوبہ‘‘ پیش کیا تھا اور اس کے مقابل امریکی فریق کا مؤقف بھی سنا ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ایران اس وقت امریکی مؤقف کا جائزہ لے رہا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں واشنگٹن کی تجویز پر اپنا جواب پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکراتی عمل اب بھی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ