اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حداد عادل نے کہا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو ایک مرتبہ ایرانی قوم اور ایرانی جنگجوؤں کو آزما چکے ہیں اور اس کا نتیجہ بھی دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا غلطی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم اتنی بڑی ہے کہ ایسی دھمکیوں کے ذریعے اسے اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ حداد عادل نے کہا کہ ان شاء اللہ فتح ایرانی قوم کی ہوگی۔
ایرانی اکیڈمی کے سربراہ نے عوام کی موجودگی اور استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن دباؤ اور محاصرے کے ذریعے ملک کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ یہ ایک جنگ ہے۔ ان کے مطابق دھمکیوں کے مقابل استقامت کے ساتھ ساتھ عوام کے معاشی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے بھی سنجیدہ اور فوری اقدامات ضروری ہیں۔
آپ کا تبصرہ