اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توانائی مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے کے دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تیل اور توانائی کی مارکیٹ شدید بے یقینی کا شکار ہے۔
جے شنکر نے کہا کہ بعض رپورٹس میں توانائی کی ترسیل کو معمول کے مطابق قرار دیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ توانائی کی عالمی منڈیاں شدید انتشار کا شکار ہیں اور تیل کی قیمتیں مارکیٹ کے خدشات اور توقعات کی عکاسی کر رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو اور پھر بھی یہ دعویٰ کیا جائے کہ حالات معمول کے قریب ہیں، یہ حقیقت پسندانہ بات نہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ کے اس بیان کو امریکی صدر ٹرمپ کے توانائی مارکیٹ کی صورتحال سے متعلق دعووں پر براہِ راست ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ