5 اکتوبر 2026 - 00:50
ایران ہمارے تصور سے کہیں زیادہ، طاقتور ہے، وزارت عظمی کا صہیونی امیدوار

صہیونی رجیم کی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف گادی آئیزنکوٹ نے اتوار کے روز ایران کی طاقت اور اس ملک کے ساتھ جنگ میں بعض سیاستدانوں [نیتن یاہو وغیرہ] کے غلط اندازوں کا اعتراف کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اگلے انتخابات میں صہیونی وزارت عظمی کے امیدواروں میں سے ایک، گادی آئیزنکوٹ، نے آج ایک انٹرویو میں زور دیا کہ ایران میں فضائی حملوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنے کا تصور غلط تھا۔

صہیونی ریاست کے سابق آرمی چیف آف اسٹاف نے کہا: ایرانی "ہمارے تصور سے بہت زیادہ طاقتور" ہیں اور یقینا موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سرزنش کا مستحق ہے، اور آنے والے انتخابات کے سلسلے میں بھی اس کی کارکردگی ناقابل قبول ہے۔

اب تک مختلف سیاستدانوں اور ماہرین نے ایران کے خلاف فوجی جارحیت میں امریکہ اور اسرائیل کی غلط حساب کتاب کا اعتراف کیا ہے۔

اس سے پہلے، صہیونی رجیم کے فوجی انٹیلی جنس ادارے کے ایران ڈیسک کے سابق سربراہ ڈینی سیٹرونوویچ نے اس بارے میں وضاحت کی تھی کہ امریکہ نے پہلے حکومت تبدیلی کی بات کی، لیکن پھر سمجھ گیا کہ "اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ نہ ممکن ہے اور نہ ہی قابلِ حصول۔"

ایران ہمارے تصور سے کہیں زیادہ، طاقتور ہے، وزارت عظمی کا صہیونی امیدوار

گادی آئیزنکوٹ نے غزہ کی جنگ کے حوالے سے بھی بنیامین نیتن یاہو کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن سے پہلے حماس کے ارکان کی تعداد 30,000 تھی اور اب، غزہ میں تین سال کی فوجی جارحیت کے بعد، یہ فلسطینی تحریک "اب بھی 30,000 افراد کے ساتھ جم کر کھڑی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha