2 اکتوبر 2026 - 17:03
مدینہ منورہ پر حملے کا سعودی دعویٰ بے بنیاد قرار؛ یمن کا سخت ردعمل

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے مدینہ منورہ کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے سعودی عرب کے تازہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پھیلایا گیا جھوٹ قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق سعودی عرب کے جھوٹے دعووں کو بار بار دہرانا ایک بے مثال ناکامی ہے۔

المیادین کے مطابق، انہوں نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مسجد نبوی پر کسی بھی حملے کی مکمل ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی۔

دوسری جانب یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ کے بجلی گھر کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق سعودی عرب کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا جھوٹ سعودی عرب کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پھیلایا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ کو نشانہ بنائے جانے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی افواج نے مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha