30 ستمبر 2026 - 21:40
مقتدیٰ صدر: عراق پر قبضے کے نقصانات کا امریکا کو ہرجانہ ادا کرنا چاہیے

عراقی سیاسی رہنما مقتدیٰ صدر نے کہا ہے کہ عراق پر قبضے کے دوران ہونے والے تمام نقصانات کے بدلے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنا چاہیے اور عراقی شہریوں کو اس حوالے سے اپنے دعوے اور شکایات پیش کرنی چاہئیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق سے امریکی اور دیگر اتحادی افواج کے انخلا کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مقتدیٰ صدر نے کہا کہ امریکی اتحاد کے عراق سے انخلا کے ساتھ بریگیڈ ’’الیوم الموعود‘‘ کو ختم کرنے اور جیش المہدیؑ کو مؤسسه انصارالمہدی میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو عراق پر قبضے کے نتیجے میں ہونے والے تمام نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا چاہیے اور تمام عراقیوں کو اس حوالے سے اپنے دعوے پیش کرنے چاہئیں۔

مقتدیٰ صدر نے امریکا کو عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی مداخلت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات منقطع ہوسکتے ہیں اور عراق علاقائی تنازعات میں الجھ سکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا سفارتی رویہ اختیار کرے گا اور عراق، اس کی حکومت اور عوام پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

مقتدیٰ صدر نے عراق کے تمام علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے، خصوصاً سرحدی محافظوں کو فعال کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سیاسی سرگرمیوں سے دستبردار ہوکر نئی قیادت کے لیے راستہ ہموار کریں تاکہ بدعنوانی کے خاتمے اور اصلاحات کی کوششوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha