اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 7 شہداء کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں، جن میں 6 تازہ شہداء جبکہ ایک فلسطینی سابقہ زخموں کے باعث شہید ہوا ہے۔ اس دوران 38 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
11 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ سے اب تک 1415 فلسطینی شہید اور 4953 زخمی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملبے تلے سے 834 شہداء کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی ریاست کی نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 74 ہزار 16 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 68 ہوگئی ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اس وزارت نے مزید بتایا کہ شہداء کی تصدیق کرنے والی کمیٹی کی جانب سے معلومات مکمل کرنے اور ان کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد 81 شہداء کو مجموعی شہداء کی تعداد میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی نوعیت کا آخری اضافہ 19 ستمبر 2026 کو کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ