27 ستمبر 2026 - 16:09
سپاہ بحریہ نے آبنائے ہرمز میں دہشت گرد امریکی فوج کی دوسری بغیر عملے کی آبدوز کو شکار کر دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے مجاہدین نے، خدائے متعال کی مدد سے، ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی میں معلوماتی برتری اور الیکٹرانک جنگ کے ذریعے، امریکی دہشت گرد فوج کی دوسری بغیر عملے کی جدید آبدوز (Automatic Underwater Vehicle [AUV]) کو، جو آبنائے ہرمز میں جاسوسی کے لئے سرگرم تھی، پکڑ لیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان نمبر 17 میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے مجاہدین نے، خدائے متعال کی مدد سے، ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی میں معلوماتی برتری اور الیکٹرانک جنگ کے ذریعے، ـ آبنائے ہرمز میں جاسوسی کے لئے سرگرم ـ امریکی دہشت گرد فوج کی دوسری بغیر عملے کی جدید آبدوز (Automatic Underwater Vehicle [AUV]) پر، قبضہ کر لیا۔

سپاہ بحریہ نے آبنائے ہرمز میں دہشت گرد امریکی فوج کی دوسری بغیر عملے کی آبدوز کو شکار کر دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان نمبر 17 کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

﴿وَأُخْرَى لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا﴾

[مال غنیمت] اور دوسرے اموال بھی [ایسے ہیں] جن پر تمہیں دسترس نہیں ہؤا، یقیناً وہ الله کے قبضے میں ہیں اور [وہ انہیں آسانی سے تمہارے دسترس میں لا سکتا ہے]؛ اور الله ہر چیز پر بہت توانا ہے۔" (سورہ فتح، آیت 21)۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے مجاہدین نے، خدائے متعال کی مدد سے، ایک مربوط اور پیچیدہ کارروائی میں معلوماتی برتری اور الیکٹرانک جنگ کے ذریعے، ـ آبنائے ہرمز میں جاسوسی کے لئے سرگرم ـ امریکی دہشت گرد فوج کی دوسری بغیر عملے کی جدید آبدوز (Automatic Underwater Vehicle [AUV]) پر، قبضہ کر لیا۔

یہ بغیر عملے کی آبدوز جدید اور ذہین زیرِ آب گاڑیوں [AUVs] کی ایک قسم ہے، جس کا نام "ریمس 600" (Hydroid REMUS 600) ہے، جسے سپاہ بحریہ کے مجاہدین نے مال غنیمت کے طور پر قبضے میں لیا اور اب یہ اسی فورس کے ماہرین کی تحویل میں ہے، تاکہ اس کی معلومات بازیاب کی جائیں۔

سپاہ کی بحریہ دوٹوک اعلان کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے؛ اور ہم آبنائے ہرمز میں خطرناک حرکتوں اور غیر مجاز راستوں سے آمد و رفت کا پوری قوت اور بلا وقفہ جواب دے رہے ہیں۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ـ حال ہی میں ـ آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ایک کارروائی میں ایک ذہین اور بغیر عملے کی امریکی ابدوز "Dive-LD" ہے، کو صحیح و سالم اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha