اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن تسلیم ہونے کے لیے نہیں۔
کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بشکیک سے نئی دہلی اور نیویارک تک ایران سفارتی میدان میں فعال ہے اور عزت، طاقت اور واضح عزم کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں ایران کی آواز دنیا تک پہنچائی ہے۔
غریب آبادی نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کا حامی ہے لیکن تسلیم ہونے کے لیے تیار نہیں، ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم بھرپور دفاع کرے گا اور ایک طاقتور ملک کی حیثیت سے ڈٹ کر کھڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ