اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کی جارحیت اور جنگ پسندی کی مذمت کرنے کے بجائے اس کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی اور ایک ملک کو تباہ کرنے کی دھمکی کو جنگ کے دور کی زبان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مارک کارنی کو معلوم ہونا چاہیے کہ وقت اتنا بے رحم ہے کہ وہ وہم اور منافقت کو ہمیشہ جاری رہنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایک دن وہ لوگ جو امریکی طاقت کے سائے میں کھڑے ہوئے اور یہ سمجھتے رہے کہ طاقتوروں کی زبان دہرا کر خود کو طاقت کے نقصان سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے، حقیقت کا سامنا کریں گے۔
بقائی نے مزید کہا کہ شاید ایک دن وہ آج کے ایران کو دیکھ کر سمجھیں کہ جس ملک کو طاقتوروں کے ساتھ مل کر کچلنے کی کوشش کی جارہی تھی، وہی ملک طاقت کے مقابل کھڑے ہوکر ایک ایسی مشعل روشن رکھے ہوئے تھا جو بجھ گئی تو انسانوں کے درمیان صرف عریاں طاقت باقی رہ جائے گی اور اختلافات کے حل کا مہذب و انسانی راستہ بے رحم طاقت کی منطق تلے دفن ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ