بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا: "ہم اسرائیل کے خاتمے تک پہنچ چکے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹائٹینک (Titanic) جہاز کے آخری لمحات؛ اور "تخت و تاج" کا موسم سرما، جو ہمیں درپیش ہے۔"
تیسرا اور آخری حصہ:
• نیتن یاہو نے جو جوّا کھیلا، اس نے "امریکہ میں اسرائیل کی ساکھ اور حیثیت" کو تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے انتخابات میں اپنا مستقبل بچانے کی ایک ناکام اور مایس کن کوشش کے ضمن میں اعلان کیا کہ امریکہ کی اسرائیل کو فوجی امداد اگلے سال سے ختم ہو جائے گی؛ ایسا اقدام جس کا آغاز اس کے بقول خود نیتن یاہو نے کیا تھا۔ یہ بیان پوری اسرائیلی سیکورٹی ساخت اور اس سے بھی آگے، ہر ایک کو حیران کر گیا۔
• ماضی میں، قومی اور مقامی سطح کے انتخابی امیدوار آیپیک (American Israel Public Affairs Committee [AIPAC]) کی حمایت حاصل کرنے اور دورہ اسرائیل کی دعوت اور انتخابات میں شرکت کے لئے اسرائیل کی منظور منظوری حاصل کرنے کے لئے باہم مسابقت میں لگے رہتے تھے؛ لیکن حالیہ انتخابات میں، ان کی مسابقت اس مسئلے پر تھی کہ کون پہلے یہ عہد کرے گا کہ وہ آیپیک کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا یا اسرائیل کی حمایت نہیں کرے گا۔
• امریکہ کو ہاتھ سے دے جانا، کوئی معمولی انحطاط نہیں ہے۔ فوجی امداد کی معطلی کے معاشی [منفی] نتائج سے قطع نظر، جب ایسا اقدام حقیقی عملی شکل اختیار کرے گا، اور امریکی دفاعی صنعتوں کے ساتھ خصوصی تعلق منقطع ہونگے، تو اس کے بھاری اقتصادی نتائج بھی ہونگے، اور یوں عالمی اور علاقائی سطح پراسرائیل کی ساکھ بھی مزید مجروح ہوگی اور کہیں اگر کوئی ملک یا کوئی سیاستدان، اس کے بارے میں محتاطانہ موقف اپناتا ہے تو وہ بھی یہودی رجیم کے مقابلے میں زیادہ کھل کر موقف اختیار کرے گا۔
• امریکہ کی حمایت کے بغیر، اسرائیل پر پابندیاں لگانا اور اس کا بائیکاٹ کرنا، بہت آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔ حتیٰ کہ خود امریکہ کے اندر سے بھی اسرائیلی رجیم کو بائیکاٹ کیا جا سکے گا، جہاں اس وقت متعدد آوازیں کھلے عام ایسے اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اسرائیل پر حملہ زیادہ پرکشش ہو جائے گا اور اس کے ساتھ تعاون بھی بہت کم دلکش، بالکل نفرت انگیز، ہو جائے گا۔
• اسرائیل ایک ٹوٹی پھوٹی، شکستہ اور لاوارث ریاست بن جائے گا؛ ایسی صورتحال جو تیزی سے، اس کی صلاحیتیں کمزور کرنے کے مقصد سے ہونے والی کوششوں کے لئے راستہ ہموار کرے گی اور عالمی سطح پر، اسرائیل مخالف مہمات میں اضافہ ہوگا۔
• یہ ٹائٹینک (Titanic) جہاز کے آخری لمحات ہیں۔ جس کے ہاتھ میں بھی دوچشمی دوربین (Binoculars) ہو، تو وہ ابھی اس برفانی پہاڑ کو دیکھ رہا ہے جس کی طرف جہاز بڑھ رہا ہے؛ جبکہ مسافر اب بھی عرشے پر جشن اور رقص و سرور میں میں مصروف ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ ضیافت کسی صورت میں بھی بخیر و خوبی مکمل نہیں ہو پائے گی۔
• لیکن یہ ضیافت ختم ہونے کو ہے اور "موسم سرما کی آمد آمد ہے"؛ بالکل ویسے ہی جیسے "گیم آف تھرونز" سیریز میں کہا جاتا تھا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: علی رضا ہاشم زادگان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ