11 نومبر 2026 - 08:12
اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کے چیف آف جنرل اسٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کی اسٹرٹیجک میزائل سٹی کے دورے کے دوران کہا کہ جدید میزائلوں کے اثرات دشمنوں کو میدان جنگ میں حیران کر دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی کی موجودگی میں ہوئی۔

سپاہ پاسداران - ایرواسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی + تصاویر

اس تقریب میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے نئے میزائل انفراسٹرکچرز اور کچھ نئی صلاحیتوں کو سامنے لایا گیا؛ ایسے ڈھانچے، جن کا بنیادی کام میزائل یونٹس کی آپریشنل صلاحیت کی حمایت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی استعداد برقرار رکھنا ہے۔

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

میزائل صلاحیت اسلامی جمہوریہ ایران کی ڈیٹرنس طاقت کے بنیادی اجزاء میں سے ہے اور اس سے متعلق انفراسٹرکچر کی ترقی، میزائلوں کی پیداوار اور بہتری کے ساتھ ساتھ، ملک کی دفاعی استعداد برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف اور مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللہی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی نئی میزائل سٹی کی رونمائی کی تقریب میں، ملکی دفاع میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے ایرو اسپیس فورس کے اہلکاروں سے مخاطب ہو کر کہا: "آپ اور آپ کے دیگر ساتھی، جو ایرو اسپیس فورس کے مختلف شعبوں اور تمام مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، حقیقتاً اس ملک کے ہیرو ہیں۔

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

انھوں نے دشمن کے مقابلے میں مسلح افواج کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا: اللہ کے فضل سے، حیرت انگیز کارنامے انجام پائے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ امریکہ نے کسی بھی جنگ میں، اتنے ہی عرصے میں، اتنی مقدار میں گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان استعمال نہیں کیا؛ وہ بھی جدید گولہ بارود کی اتنی بڑی مقدار، جس کا استعمال ہم نے میدان جنگ میں دیکھا۔

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

انھوں نے کہا: "دنیا نے دیکھا کہ امریکہ اس جنگ میں ناکام اور اس جنگ کے آغاز سے پشیمان ہو گیا اور ہتھیاروں اور ساز و سامان اور وسائل سے پہلے، جس چیز نے دشمن کو ناکام بنایا وہ انسانوں کا عزم و ارادہ تھا؛ آپ جیسے مجاہدوں اور بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی جیسے مجاہدین کا عزم۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

انھوں نے کہا: "مسلح افواج کی ذمہ داری دشمن کے سامنے استقامت ہے؛ دشمن کا بڑا یا چھوٹا ہونا اور اس کے ساز و سامان اور وسائل کی مقدار ہمارے فیصلے کی بنیاد نہیں ہے۔ جس چیز نے اب تک ہماری کامیابی کو یقینی بنایا ہے وہ یہی جذبہ ہے؛ نہ ہم دشمن کے اندازوں اور تخمینوں کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی دشمن کے اندازے ہمارے ارادے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔"

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

بلاشبہ ہم صہیونی رجیم کو نابود کر دیں گے

میجر جنرل عبداللہی نے واضح کیا: "نیتن یاہو نے حال ہی میں کہا ہے کہ "یا ہمیں ایران کو نابود کرنا ہوگا یا ایران ہمیں نابود کر دے گا"۔

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

حضرت خاتم الانبیا(ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے مزید کہا: "یہ بات نئی نہیں ہے اور بلاشبہ ہم انہیں نابود کر دیں گے۔ انہوں نے پہلے اپنی طاقت آزمائی ہے اور جو کچھ ان کے پاس تھا اس کے ساتھ میدان میں آئے، لیکن اپنے مقصد تک پہنچنے میں بے بس رہ گئے ہیں۔"

انھوں نے دشمنوں کے برے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے نشاندہی کی: "ان کا مقصد اسلامی جمہوریہ کو نابود کرنا تھا، لیکن وہ اسے حاصل نہ کر سکے؛ اسی لئے، اب تک، صہیونی رجیم اور امریکہ میدان کا حتمی شکست خورد فریق ہیں۔

اگلی جنگ میں حیران کن چیزیں سامنے آئیں گی، میجر جنرل عبداللہی + ویڈیو + تصاویر

میجر جنرل عبداللہی نے زور دے کر کہا: اگلی جنگ میں حیرت انگیز چیزیں یکے بعد دیگرے سامنے آئیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha