24 ستمبر 2026 - 11:51
قالیباف:پزشکیان کی تقریر ایران کی شجاعت اور مزاحمت کی آواز تھی

ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان کی اقوام متحدہ میں تقریر ایران کی شجاعت، مزاحمت اور استقامت کی توانا آواز تھی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پزشکیان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر نے صرف ایک حکومت کی نمائندگی میں نہیں بلکہ تین ہزار سال پرانی تہذیب کی جانب سے بات کی۔

قالیباف نے کہا کہ پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کی شجاعت، مزاحمت اور استقامت کی مضبوط آواز تھے۔ انہوں نے آخر میں ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ’’ایران کی سربلند اور مزاحمت کرنے والی قوم زندہ باد۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha