22 ستمبر 2026 - 05:06
امریکی فوج کی رسوائی امریکی کامیڈین کی نظر میں + ویڈیو

امریکی کامیڈین اور میڈیا کارکن ڈیو نیل (Dave Neal) نے - بریکنگ نیوز کے عنوان سے - ایک ویڈیو میں جدیدترین ـ بغیر عملے کی ـ آبدوز پر ایرانی افواج کے قبضے پر تبصرہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی کامیڈین اور میڈیا کارکن "ڈیو نیل (Dave Neal)" نے آبنائے ہرمز میں ایک جدیدترین اور انتہائی خفیہ اور بغیر عملے کی آبدوز پر ایران کے قبضے کی رپورٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس واقعے کو ایک المیہ اور ـ اس پر قبضہ کرنے والوں کے سامنے ـ واشنگٹن کے لئے ایک رسوائی قرار دیا۔

ڈیو نیل کے مطابق، اب پانی کے نیچے صرف ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت رہ گئی ہے، یہ آبدوز مکمل طور پر سلامت اور جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی سے لیس، ایران کے ہاتھ مفت اور بلا قیمت لگ گئی ہے، اور جلد ہی سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائی جائے گی؛

ایسی حساس ٹیکنالوجی جس کا بغور جائزہ لینے کے لئے اب چین اور روس بھی بے حد شوق و رغبت دکھائیں گے۔

ویڈیو دیکھئے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha