اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قوم نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران دشمن کی فوجی، سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی دباؤ کی پالیسیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین کا دفاع کیا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا۔
بیان میں دعویٰ کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج نے حالیہ جنگوں کے دوران امریکا اور اسرائیل کے فوجی و سکیورٹی بنیادی ڈھانچے اور اسٹریٹجک مفادات کو بھاری نقصان پہنچایا، جبکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی انتظامات کے تحت سکیورٹی معاملات کی نگرانی سنبھالی گئی۔
ایرانی جنرل اسٹاف نے کہا کہ ملکی دفاعی صنعت، مقامی ٹیکنالوجی اور عوامی حمایت کی بنیاد پر ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور خطے میں سکیورٹی کے توازن کو اپنے مفادات کے مطابق تبدیل کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اقتصادی، اطلاعاتی اور میڈیا جنگ سمیت دشمن کی مختلف دباؤ کی حکمت عملیوں کا بھی بھرپور مقابلہ کرے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے کہا کہ فوج، سپاہ پاسداران، وزارت دفاع، پولیس، بسیج اور سرحدی محافظ قومی مفادات، عوام کے حقوق اور ایران کی علاقائی سالمیت کے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جارحین و ایران مخالف قوتوں کو مزید شکستوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ