اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے ایران کے خلاف ’اسنیپ بیک‘ پابندیوں کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا۔
روسی نمائندے کے مطابق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی مدت 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہوچکی ہے اور یہ قرارداد اب ایجنڈے کا حصہ نہیں رہی، اس لیے اس سے متعلق اجلاس بلانے کی کوئی قانونی حق نہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل کے بعض ارکان کی جانب سے اسنیپ بیک میکنزم یا ایران پر پابندیوں کی خودکار بحالی کو قانونی حیثیت دینے کے دعووں کو بھی مسترد کردیا۔
روس نے ختم شدہ ایجنڈے پر اجلاس کے انعقاد کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس کا ایجنڈا منظور کرنے کے لیے طریقہ کار کے تحت ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ