17 ستمبر 2026 - 12:24
کعبہ کا غلاف ایپسٹین کو دینے والا مقدسات کا دشمن:مھدی المشاط

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مهدی المشاط نے مکہ مکرمہ پر یمنی حملے سے متعلق سعودی عرب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کی جانب سے ایسے دعوے عوامی جذبات بھڑکانے کی ناکام کوشش ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مهدی المشاط نے مکہ مکرمہ پر یمنی حملے سے متعلق سعودی عرب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کی جانب سے ایسے دعوے عوامی جذبات بھڑکانے کی ناکام کوشش ہیں۔

 مهدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام جس طرح مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے لڑ رہے ہیں، اسی طرح بیت اللہ الحرام کے دفاع کے لیے بھی جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے امریکی جنسی اسکینڈل سے منسلک جیفری ایپسٹین کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب پر طنز کیا اور کہا کہ جو شخص ایک سنگین جرائم کے مرتکب شخص جیسے ایپسٹین کو کعبہ کا غلاف تحفے میں دیتا ہے، دراصل وہی مکہ مکرمہ اور اسلامی مقدسات کی توہین کر رہا ہے۔

دوسری جانب انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے بھی ریاض سے وابستہ میڈیا کی حالیہ مہم پر ردعمل دیتے ہوئے مکہ مکرمہ پر یمنی حملے کے الزام کو ’’بڑا جھوٹ‘‘ قرار دیا۔

البخیتی کے مطابق سعودی حکومت یہ الزام اپنی مسلسل فوجی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن خود کو اسلامی مقدسات کے دفاع میں پیش پیش سمجھتا ہے اور ان کے بقول جو قوت قبلۂ اول کی آزادی کے لیے لڑ رہی ہو، وہ قبلۂ دوم کی حرمت پامال نہیں کر سکتی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha