بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آیت اللہ محمد حسن اختری کا پیغام ـ جس میں نہج البلاغہ اور عاشورائی جملوں کے دلچسپ حوالے دیئے گئے ہیں ـ درج ذیل ہے:
آپ کی عزتمندانہ اور انقلابی تقریر ایران کی بہادر قوم کے لئے باعث فخر و اعزاز بنی اور شہداء کے قابل تعظیم خاندانوں کے دلوں کو خوش اور مؤمنوں کے دلوں کو مضبوط کر دیا۔
آپ کا یہ جملہ کہ "ہم جنگ سے نہیں ڈرتے" ایرانی قوم کی 47 سالہ پکار ہے، جس نے اپنے مولا علی (علیہ السلام) کی پیروی کی ہے، جنہوں نے فرمایا: "واللهِ لَوْ تظاهرتِ العَرَبُ عَلىٰ قِتالي لَما وَلَّیتُ عَنْها" (خدا کی قسم! اگر پورے عرب میرے خلاف جنگ پر آجائیں تو میں ان سے پسپا نہیں ہونگا)۔
وقت کے یزید، 'ٹرمپ' کے لئے یہ بہادرانہ للکار کہ: "جان لو کہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکائے گی؛ بلکہ دھمکی ہماری قوم کو مزید متحد اور مضبوط کرتی ہے" عاشورا کی تعلیمات سے ماخوذ، اور زینب کبریٰ (سلام اللہ علیہا) کے لازوال جملوں کی بازگشت ہے، جو انھوں نے دربار یزید میں فرما دیئے: "کِد کَیدَك وَاسعَ سَعیك وناصِبْ جُهْدَك، فوالله لا تمحُو ذکرنا ولا تُمیتُ وَحْیَنا…؛ تو جتنا چاہے، منصوبے بنا اور چالیں چل، کوشش کر زور لگا دے، خدا کی قسم ہمارا ذکر محو ہونے والا نہیں ہے، اور تو ہماری وحی کو نابود نہیں کر سکے گا۔۔۔)
میری دعا ہے کہ جس طرح آپ نے اس عالمی پلیٹ فارم پر رہبر شہید (رضوان اللہ علیہ) اور میناب اور لامرد کے معصوم بچوں کی تصاویر بلند کیں اور سات مہینوں سے قوم کی سڑکوں پر موجودگی کا تذکرہ کیا، اسی طرح میں خدائے متعال آپ کو بھی سربلند فرمائے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ