7 ستمبر 2026 - 17:35
یمن : 24 گھنٹوں میں سعودی عرب کا تیسرا ڈرون مار گرایا

یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کا تیسرا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کا تیسرا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بیان میں کہا کہ یمنی فورسز نے وسطی یمن کے صوبہ البیضاء کی فضاؤں میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے وِنگ لونگ 2 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

یحییٰ سریع کے مطابق سعودی ڈرون علاقے میں ’’دشمن کارروائی‘‘ کے لیے پرواز کر رہا تھا، جسے مناسب ہتھیار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ سعودی عرب کا تیسرا ڈرون ہے جسے یمنی فورسز نے مار گرایا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha