8 ستمبر 2026 - 16:10
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں یمن کے میزائل اور ڈرون حملے

مقامی ذرائع نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ یمن کی جانب سے صوبہ 'عسیر' کے شہروں 'خمیس مشیط' اور 'ابہا' کی طرف کئی میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مقامی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح کو سعودی عرب کے جنوب مغرب میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنائی دیئے ہیں۔

عرب میڈیا نے رپورٹ دی کہ یمن کی فوج اور مسلح افواج نے صوبہ 'عسیر' کے شہر 'خمیس مشیط' کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں 'کنگ خالد' ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

چند منٹ بعد 'صابرین نیوز' نے لکھا کہ یمن کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں صوبہ عسیر کے 'ابہا' ہوائی اڈے پر دھماکے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے: 'یمن کی مسلح افواج نے سعودی حکومت کے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا'۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے نتیجے میں سعودی جنوبی سرحد پر زبردست دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

چند منٹ بعد صابرین نیوز نے خبر دی کہ یمن کے میزائل حملوں کے جاری رہنے سے دھماکوں کی آوازیں جنوبی سعودی عرب کے مختلف شہروں تک پھیل گئیں۔

مزید برآں، اخباری ذرائع نے بتایا کہ 'جیزان' اور 'ابہا' شہروں میں 'آرامکو' تیل کمپنی کی دو تنصیبات یمن کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کی زد میں آئیں۔

سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یمن کے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں ـ جیزان اور ابہا میں ـ تیل کی ریفائنریوں میں  آگ بھڑک اٹھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha