بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ برطانوی سمندری آپریشنز تنظیم نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو سیکیورٹی حادثہ پیش آیا ہے۔
اس تنظیم نے ایک بیان میں اس ٹینکر کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ جہاز عمان کے شمال میں "الشیصہ" علاقے سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پانیوں میں ایک نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آیا ہے اور اس کا انجن روم ناکارہ ہو گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: "اس ٹینکر کا عملہ محفوظ ہے لیکن ماحولیاتی نقصان ابھی تک واضح نہیں ہے"۔
برطانوی سمندری آپریشنز تنظیم نے اس مقام کے قریب دوسرے جہازوں کو بھی متنبہ کیا کہ وہ احتیاط سے چلیں اور اگر انہیں کوئی بھی حادثہ پیش آئے، تو رپورٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ