17 جولائی 2010 - 19:30

عراق کےدارلحکومت بغداد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں کم ازکم سڑسٹھ افراد شہید ہوئےہیں۔

بغداد میں کل چارکاربم دھماکے ہوئے جن میں سترافراد شہید اورایک سودس سےزیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ بم دھماکے صدرسٹی ، الحریہ ، اور الزعفرانیہ کےعلاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی مسجدوں اور امامبارگاہوں کےقریب ہوئے ہیں۔شہید ہونےوالے تمام افراد نمازجمعہ کےلئے جا رہے تھے۔اس سے قبل جمعہ کی صبح صوبہ الانبار میں الرمادی سے پچیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے خالدیہ میں چھ بم دھماکے ہوئے تھے جن میں سات افراد مارے گئے تھے۔باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک عراق میں اقتدار کے موجودہ ڈھانچے سے ناراض ہیں اور وہ تکفیریوں اور کالعدم بعث پارٹی کے عناصرکوآلہ کاربناکر تشدد کانیاسلسلہ شروع کرکے یہ ظاہر کرنےکی کوشش کررہے ہيں کہ بعثیوں کےبغیرعراق میں قیام امن ممکن نہیں ہے۔

......

/110