17 اگست 2026 - 14:06
حزب اللہ: حکومت اسرائیل کے ساتھ ذلت آمیز مذاکرات سے اپنے ہاتھ کھینچ لے

حزب اللہ کے پارلیمانی نمائندوں نےسرینڈر کی منطق کو مسترد کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری ذلت آمیز مذاکرات سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ کے پارلیمانی نمائندوں نےسرینڈر کی منطق کو مسترد کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری ذلت آمیز مذاکرات سے فوری طور پر دستبردار ہو جائے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت دھڑے کے سینئر رکن حسین الحاج حسن نے لبنان کی موجودہ صورتحال، بالخصوص اسرائیلی حملوں میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت علی الطاہر کی پہاڑیوں پر توجہ مرکوز کرکے اور ان کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرکے انتخابات سے قبل کوئی فوجی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حسین الحاج حسن نے الجدید ٹی وی سے گفتگو میں اسرائیلی جیلوں میں قید لبنانی شہریوں کے معاملے پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق گزشتہ جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے لبنانی قیدیوں کی تعداد 23 سے بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ موجودہ بحرانوں اور چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہر فیصلہ انتہائی احتیاط سے کیا جاتا ہے، کیونکہ تنظیم لبنانی معاشرے اور عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

حسین الحاج حسن نے مزید کہا کہ لبنانی عوام تسلیم یا ذلت کی منطق‘ قبول نہیں کرتے۔

حزب اللہ کے ایک اور رکن پارلیمنٹ علی عمار نے بھی کہا کہ اسرائیلی دشمن صرف طاقت اور مزاحمت کی زبان سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے امریکا پر انحصار کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات اور ذلت کے راستے کا انتخاب کیا ہے، ان کا انجام مایوسی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

علی عمار نے لبنانی حکومت، صدر اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری ’’فرسودہ اور گندے مذاکرات‘‘ سے اپنے ہاتھ کھینچ لیں، کیونکہ ان کے بقول ان مذاکرات سے لبنان کے لیے شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

حزب اللہ کے نمائندوں نے ایسے وقت میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے جب جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں اور فوجی سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اور علی الطاہر کا علاقہ حالیہ کشیدگی کے اہم مراکز میں شامل ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha